Published: 04-11-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) سموگ کی وجہ سے حادثات سے بچاؤ کے لیے حکومت پنجاب کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں پیٹرولنگ پولیس ساروکی چوکی پر ڈی ایس پی پیٹرولنگ گجرات و منڈی بہاؤالدین الیاس بیگ اور انچارج پٹرولنگ پولیس ساروکی سب انسپکٹر مبشر الحسن نے پل نہر ساروکی پر سموگ اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے بارے میں آگاہی مہم چلائی اور ٹرانسپورٹرز کو بریفنگ دی، عوام الناس کو سموگ کے حوالے سے آگاہی مہم کے سلسلہ میں واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں سول سوسائٹی کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔ ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس گجرات و منڈی بہاؤالدین الیاس بیگ نے عوام کو بتایا کہ سموگ سے حفاظتی تدابیر اختیار کر کے ٹریفک حادثات سے بچا جاسکتا ہے۔