Published: 04-11-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات میں فارن آفس کا قیام اہل گجرات کے لیے چوہدری قمر زمان کائرہ کا بہت بڑا تحفہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گجرات کے نائب صدر چوہدری وسام مہدی آف ناگریانوالہ اور چوہدری ظفر اقبال نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے بیوی بچوں کے کاغذات کی تصدیق کے لیے اسلام آباد جانا پڑتا تھا مگر اب ان کو یہ سہولت گجرات میں ہی میسر ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر چوہدری قمر زمان کائرہ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے دورمیں شروع کیا تھا جب وہ وزیر خارجہ تھے اور الحمد اللہ آج اہل گجرات کو بہت بڑی سہولت میسر آنے لگی ہے، جس پر ہم چوہدری قمر زمان کائرہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ سے نہ صرف گجرات بلکہ اس سے ملحقہ بے شمار اضلاع بھی مستفید ہوں گے۔