Published: 04-11-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) ممتاز مسلم لیگی راہنما، امیدوار حلقہ پی پی 31 جاوید بٹ نے اپنی رہائش گاہ پر دوست احباب کے اعزاز میں جمعہ کے روز دیئے گئے پرتکلف برنچ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے گھر میں گجرات کے معزز لوگ آئے مجھے بہت خوشی ہوئی۔ میں سمجھتا ہوں کہ میں آپ کے دلوں میں ہوں تو آپ کے لئے ایم این اے بھی ہوں، ایم پی اے بھی ہوں۔ میں ایک ادنیٰ کارکن بھی ہوں۔ جب دوست اچھا جانیں ان کے دل میں میرے لئے محبت ہو تو مجھے سب کچھ مل جاتا ہے۔ میرا ٹارگٹ نہیں ہے کہ ایم پی اے بن کر کوئی ایسی خواہش پوری کرنی ہے جو میرے پاس نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے ہر نعمت سے نوازا ہے۔ انجمن بہبودیئ مریضاں کے پلیٹ فارم پر 20 سال سے لوگوں کے پاس جاتا ہوں۔ ساڑھے تین سو لوگوں سے ملتا ہوں۔ کڈنی سنٹر میرا، میاں محمد اعجاز اور لیاقت علی چٹھہ کا خواب تھا۔ ایک میٹنگ میں ہم نے 3 کروڑ روپے اکٹھے کئے اب وہاں 50 مشین کام کر رہی ہیں۔ روزانہ 100 ڈائلسز ہو رہے ہیں۔ اسی طرح گجرات کینسر ہسپتال، آرتھوپیڈک ہسپتال بنانے جا رہے ہیں۔ میں نے حاجی شفیع کا نمک کھایا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے بہت بڑا دل ہے۔ کینسر ہسپتال کے لئے 50 لاکھ روپے کا عطیہ دیا تاکہ کینسر ہسپتال بنے۔ میں نے بوریاں اٹھائی ہیں۔ ہر کام کیا ہے۔ ایم پی اے بن جانا پھر لاہور چلے جانا۔ ہم ان کے لئے ایک مکھی کی مانند نہیں۔ بڑے لوگ جو سوچتے ہیں ان کی عوام نفی کرتے ہیں۔ اگر مجھے الیکشن میں حصہ لینے کا موقع ملا تو دیانتداری سے کام کروں گا۔ جب میں مارکیٹ کمیٹی کا چیئرمین بنا تو کوئی ٹی اے، ڈی اے نہیں لیا۔ کینسر ہسپتال کیلئے فنڈز ریزنگ کی ہے۔ میں تو شو روم بھی بہت کم جاتا ہوں۔ جتنے میرے اخراجات ہیں اللہ تعالیٰ اس سے بڑھ کر مجھے عطا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارننگ گروپ ایک گلدستہ ہے۔ ان کی محبت، پیار ملا ہے۔