مسئلہ فلسطین پر مسلمان متحد ہو جائیں: عدیل الرحمان

Published: 04-11-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ایگزیکٹو ممبر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری عدیل الرحمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عالم اسلام کے غیور ممالک کے سربراہان مملکت غیرت کا ثبوت دیں اسرائیل فلسطین کے مظلوم عوام جس میں بچے بوڑھے‘عورتوں پر ظلم وبربریت کے پہاڑتوڑے گئے ہیں جو خود انسانی حقوق کے علمبردار تھے آج ان کے ہاتھ مظلوم فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے دہشت گردی کی ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے جو کہ ناقابل فراموش ہے آج اقوام متحدہ خاموش تماشائی کا کردارادا کر رہا ہے  انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور امریکہ فلسطین کو ایک آزاد ریاست کا درجہ دیکر اسرائیلی ظلم وجبر سے آزاد کرائے۔