Published: 06-11-2023
(رپورٹ چوہدری جمشید اختر)گجرات پولیس لائنز میں پہلے لوئر کلاس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہمارے ڈویژن انچارج کریم انفارمر چودھری جمشید اختر کی رپورٹ کے مطابق پولیس لائنزگجرات میں پہلے لوئر کلاس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد، 183 مرد و خواتین پولیس اہلکار پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شامل۔ایس پی انویسٹی گیشن ریاض احمد ناز نے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ذیشان اقبال،کوارڈنیٹر انسپکٹر میڈیم فرزانہ کوثر ہمراہ تھیں پریڈ کے دوران ایس پی انویسٹی گیشن ریاض احمد ناز کو سلامی دی گئی ایس پی انویسٹی گیشن ریاض احمد نازنے پاس آوٹ ہونے والے اہلکاروں کو مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ پاس آوٹ ہونے والے اہلکاروں کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدوں پر ترقی دی جائے گی انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا اپنی ڈیوٹی کو عبادت اور خدمت سمجھ کر کرنے کا عزم کریں۔معاشرے سے جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پنجاب پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے لہذا بھرپور محنت، ایمانداری، لگن اور تندہی سے اپنے فرائض سر انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشن میں آنے والے شہریوں سے ہمیشہ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور شہریوں کی خدمت، حفاظت اور انہیں انصاف کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ اپنے ہر عمل سے خدمت خلق کرتے ہوئے محکمہ کی عزت میں اضافے کاباعث بنیں ایس پی انویسٹی گیشن نے لوئر کلاس کورس میں شامل اہلکاروں کو بہترین پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرزذیشان اقبال اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ذیشان اقبال نے کہا کہ اہلکاروں کو دوران تربیت جدید پولیسنگ کے تقاضوں کے مطابق 17 ہفتوں کے دورانیے پر مشتمل بہترین تربیت فراہم کی گئی ہے کورس میں 07 خواتین اہلکاروں سمیت 176 پولیس کانسٹیبلز نے تربیت حاصل کی کورس کے دوران اہلکاروں کو جسمانی فٹنس کے ساتھ ساتھ پولیس پریکٹیکل ورک، تعزیرات پاکستان، ضابطہ فوجداری، لوکل اینڈ سپشل لا، قانون شہادت، کریکٹر و کیپیسٹی بلڈنگ، ویپن ہینڈلنگ، مارشل آرٹس، اینٹی رائٹ کورس، تھانوں میں پریکٹیکل ورک اور فیلڈ ڈیوٹی کیلئے درکار تمام مہارتوں کی عملی تربیت فراہم کی گئی ہے اور پاس آو?ٹ ہونے والے اہلکار دوران ڈیوٹی پیش آنے والے ہر چیلنج ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔