Published: 06-11-2023
(رپورٹ چوہدری جمشید اختر)ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی الوداعی تقریب ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔ ڈی پی او کمپلیکس میں ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ او ز ضلع ہذا، پولیس افسران،عملہ دفاتر پولیس نے شرکت کی۔جنہوں نے ڈی پی او گجرات کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور انہیں پرتپاک انداز میں الوداع کیا۔پولیس افسران نے احمد نواز شاہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے عرصہ تعیناتی کے دوران امن وامان کی صورتحال بہترین رہی اور شہریوں کو انصاف دہلیز پر ملتا رہا۔گجرات کی عوام ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ نے اس موقع پر کہا کہ گجرات میں تعیناتی میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ضلع کی عوام نے ہر سطح پر میر ے ساتھ تعاون کیا۔میں اس موقع پر ان کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں، میں ہمیشہ سے ہی روایتی تھانہ کلچر میں تبدیلی اورمحکمہ میں انقلابی اصلاحات کے لئے کوشاں رہا ہوں۔گجرات کے عوام نے جو پیار اور محبت دی ہے وہ مجھے ہمیشہ یادر ہے گی۔