نئے تعینات ہونیوالے ڈی پی او گجرات سیداسد مظفر نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا

Published: 06-11-2023

Cinque Terre

(رپورٹ چوہدری جمشید اختر)نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او گجرات سیداسد مظفر نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع گجرات میں نئے تعینات ہونے والے ڈی پی اوگجرات سیداسد مظفر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیاہے۔ڈی پی او گجرات کا پولیس لائنز پہنچنے پرایس پی انویسٹی گیشن ریاض احمد ناز، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر ذیشان اقبال  نے پولیس افسران کے ہمراہ استقبال کیا۔ جوانوں کے چاک وچوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔ جس کے بعدانہوں نے یاد گار شہداء پر حاضری دی،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر ڈی پی او گجرات نے کہا کے شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جنہوں نے اپنی جان وطن کی خاطر قربان کی۔ شہدا کی فیملیزہماری اپنی فیملیز ہیں جن کا خیال رکھنا ہمارا اولین فرض ہے۔ بعد ازاں ڈی پی او گجرات نے ڈی پی او کمپلیکس میں سیکورٹی پر معمور ملازمان سے ملاقات کی اور انچار ج سیکورٹی ڈی پی او کمپلیکس سے سیکورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کی ہدایت کی۔