Published: 06-11-2023
(سلیمان علی بٹ سے)وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی ہدایات پر ضلع گجرات میں ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے والے شادی ہالز کے مالکان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بتایا ہے کہ اس ضمن میں 25 مقامات پر چیکنگ کی گئی ہے تحصیل کھاریاں اور سرائے عالمگیر میں ون ڈش کی خلاف کرنے والے 4 شادی ہالز پر 1 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر شادی ہالز کو چیک کرنے کی ہدایات دیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ون ڈش پر عملدرآمد کے حوالے سے اقدامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کی ہدایات کے مطابق ون ڈش پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا۔ شادی ہالز میں ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے والے مالکان پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے اور خلاف ورزی کرنے پر میرج ہال کو سیل بھی کیا جائیگا، انہوں نے کہا ہے کہ شادی ہال مالکان ون ڈش پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنائیں، اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کہ بنیاد پر رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کروائیں، تحصیل بھر میں قائم شادی ہالز کی سخت مانیٹرنگ کرنے کی ہدایات۔