Published: 09-11-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اسد مظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، عوام کے جان و مال کا تحفظ میرٹ پر انصاف کی فراہمی اور تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، تھانوں میں غیر قانونی حراست وتشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،شہریوں کو میرٹ پر انصاف فراہم نہ کرنے والے ایس ایچ اوز کو عہدوں سے ہٹا دیا جائے گا، ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے کہا کہ پولیس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ ضلع بھر میں گشت کو 24 گھنٹے موثر اور فعال بنایا جائے، مویشی چوری کی روک تھام کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں،جبکہ اشتہاری مجرمان،چوروں،ڈاکوؤں،رسہ گیروں،بدمعاشوں،اور منشیات فروشوں،کے قلع قمع کے لئے فوری طور پر کریک ڈاؤن شروع کیا جائے،اور محنت اور لگن سے کام کر کے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کر کے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،تھانوں میں آنے والے شریف شہریوں کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، اور انکے ساتھ عزت و احترام سے پیش آیا جائے۔