کسٹمز کی کارروائیاں، اسمگل شدہ 15 کروڑ 60 لاکھ روپے کی سگریٹس ضبط

Published: 09-11-2023

Cinque Terre

 اسلام آباد: پاکستان کسٹمز نے اسمگل شدہ و نان ڈیوٹی پیڈ اور غیر قانونی سگریٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 15 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی غیر قانونی سگریٹس ضبط کرلیں۔ایف بی آر کے مطابق پاکستان کسٹمز نے ملک میں اسمگل کی جانے والی غیر ملکی سگریٹس کے خلاف انسداد سمگلنگ آپریشنز کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ اپنی حالیہ کارروائیوں کے دوران پاکستان کسٹمز نے 30 اکتوبر سے پانچ نومبر 2023ء کے دوران 81 لاکھ 57 ہزار 200 سگریٹس ضبط کیں جن کی کل مالیت 15 کروڑ 60 لاکھ روپے بنتی ہے۔علاوہ ازیں انسداد اسمگلنگ فارمیشنز بشمول مختلف کلکٹریٹس اور ائر پورٹس پر تعینات موبائل اسکواڈز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ ملک بھر میں غیر قانونی سگریٹس کی نقل و حمل پر کڑی نگاہ رکھیں، پاکستان کسٹمز لگن اور جانفشانی کے ساتھ سمگلنگ کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔