ورلڈکپ؛ انگلینڈ نے پاکستان کو 93 رنز سے شکست دے دی

Published: 11-11-2023

Cinque Terre

آئی سی سی ورلڈکپ کے 44ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 93 رنز سے شکست دے دی۔کلکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم 338 رنز کے تعاقب میں 44 ویں اوور 244 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے آغا سلمان 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان بابر اعظم 39، محمد رضوان 36، حارث رؤف 35، سعود شکیل 29، شاہین شاہ آفریدی 25، شاداب خان 4، افتخار احمد 3، فخر زمان 1 اور عبداللہ شفیق 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد وسیم جونیئر 16 رنز بنا کر ناقابلِ شکست دہے۔انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ولی نے 3، عادل راشد، گس ایٹکنسن اور معین علی نے 2، 2 جبکہ کرس ووکس نے 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز اسکور کیے۔انگلش اوپنرز نے ٹیم کو 82 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا، تاہم ڈیوڈ ملان 31 اور جونی بیرسٹو 59 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، تیسری وکٹ کی شراکت میں بین اسٹوکس اور جو روٹ نے 132 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ بین اسٹوکس نے 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 84 رنز جبکہ مڈل آرڈر بیٹر جو روٹ 60 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔کپتان جوز بٹلر 27، 20 ہیری بروک 30، معین علی 8، ڈیوڈ ولی 15 اور گس ایٹکنسن 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم جونیئر نے 2، 2 جبکہ افتخار احمد نے 1 وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ لیگ کے آخری میچ میں کامیابی سمیٹ کر ٹورنامنٹ کا اختتام جیت کے ساتھ کرنا چاہتے ہیںاس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے تاکہ نیٹ ریٹ بہتر کرکے تاریخ رقم کرسکیں لیکن کوشش کریں گے میچ میں کامیابی سمیٹیں۔بابراعظم نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے کہ حسن علی کی جگہ شاداب خان کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔پاکستان کا اسکواڈ کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، فخر زمان، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، آغا سلمان، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم جونئیر، حارث رؤف انگلینڈ کا اسکواڈ کپتان جوز بٹلر، جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، بین اسٹوکس، مارک ووڈ، ڈیوڈ ولی، لیام لیونگسٹن، معین علی، کرس ووکس اور عادل رشید شامل ہیں۔