Published: 12-11-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) تیمور چوک میں واقع غیر قانونی طور بنائی گئی تیل ایجنسی شاپ میں اچانک آگ لگ گئی ہے۔ ایک شخص بری طرح جھلس کر جان بحق ہو نے کی اطلاع موصول ہوئی ہے گجرات میں مبینہ طور پر سول ڈیفنس کے افسران اور عملہ کی ملی بھگت سے ایک سو سے زائد غیر قانونی پیٹرول ایجنسیاں اور باقاعدہ مشینیں لگا کر منی پیٹرول پمپ قائم ہیں۔ جو کوئی منی پیٹرول پمپ‘یا پیڑول ایجنسیوں کے خلاف کوئی مرد مجاہد آواز اٹھاتا تو وقتی طور پر وہ منی پیٹرول پمپ یا پیٹرول ایجنسی سیل کی جاتی ہے۔مگر چند دنوں سے سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے نہ صرف ڈی سیل کی جاتی ہے۔بلکہ منی پیٹرول پمپ کی قبضہ میں لی گئی مشینیں بھی واپس کر دی جاتی ہیں۔اور گجرات میں اس وقت ایک سو سے زائد غیر قانونی پیٹرول ایجنسیاں اور گیس سلنڈروں کی جگہ جگہ غیر قانونی ری فلنگ کا کام جاری ہے۔ایسی غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں اور گیس سلنڈروں کی غیر قانونی ریفلنگ سے گجرات میں متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اور گجرات انتظامیہ اور سول ڈیفنس افسران و عملہ کے کانوں تک جوں تک نہیں رینگی۔