ڈاکٹر ذیشان انور گجرات کی عوام کے مسیحا تھے‘ ناگہانی موت سے فضاء سوگوار ہے‘ علیم اللہ وڑائچ

Published: 15-11-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 64 چوہدری علیم اللہ وڑائچ نے معروف معالج ڈاکٹر ذیشان انور کی نمازجنازہ میں شرکت کی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اس موقع پر چوہدری علیم اللہ وڑائچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ذیشان انور گجرات کی عوام کیلئے مسیحا تھے انکی ناگہانی موت سے گجرات کی فضا سوگوار ہے گجرات میں دن بدن قتل و غارت میں اضافہ اور عوام کا خود کو غیر محفوظ سمجھنا تشویش ناک اور انتہائی خطرناک ہے گجرات میں امن و امان کی صورتحال خراب نہیں ہونے دینگے گجرات ہمارا ہے ہم اس کے محافظ ہیں حلقہ کا نمائندہ ہونے کے ناطے میرے پر فرض ہے کہ ہم اسے واقعات کی روک تھام کے لئے عملی کام کریں اور عوام کا تخفظ یقینی بنائے