Published: 18-11-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے“اب گاؤں چمکیں گے”مہم کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے بتایا ہے کہ اب گاؤں چمکیں گے فیز 1 پروگرام میں ضلع گجرات نمایاں پوزیشن پر براجمان رہا، تحصیل رینکنگ میں بھی تینوں تحصیلیں ٹاپ پوزیشن پر رہیں، اسسٹنٹ کمشنرز، ریونیو افسران،سیکٹریری یونین کونسل کی کارگردگی قابل تعریف ہیں،ضلع بھر میں اب گاؤں چمکیں گے پروگرام فیز 2 کا آغاز کردیا گیا ہے،پروگرام کے تحت گاؤں کی سطح پر بہترین صفائی کے اقدامات کئے جارہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اب گاوں چمکیں گے پروگرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، اسسٹنٹ کمشنرز حیدر عباس، زوہیب ممتاز، محمد اکمل، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمود اقبال گوندل اس موقع پر موجود تھیڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ اب گاوں چمکیں گے پروگرام فیز 1 میں ضلع گجرات میں 1 لاکھ 41 ہزار 662 سالڈ ویسٹ، نکاسی آب، صفائی کے حوالے سے سرگرمیاں کی گئیں، ضلع کے تمام دیہاتوں میں سینٹری ورکرز اور سالڈ ویسٹ کولیکشن اور ڈمپنگ کے لئے لوڈر رکشے اور آلات فراہم کئے گئے ہیں، تحصیل گجرات میں 3، تحصیل کھاریاں میں 3 اور تحصیل سرائے عالمگیر میں 2 ماڈل ویلج قائم کئے ہیں، صفائی مہم دیہات کی سطح پر قائم کمیٹی کے ذریعے چلائی جارہی ہے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بتایا کہ پر سینٹری ورکر کو معقول معاوضہ بھی ادا کیا جا رہا ہے، لوڈر رکشہ کے اخراجات بھی ضلعی حکومت ادا کرے گی،اسسٹنٹ کمشنر اپنی اپنی تحصیلوں میں تمام مہم کو کامیاب بنانے کے لئے نگرانی کررہے ہیں گاؤں کی سطح پر نمبردار سمیت 4 افراد پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی ہے، جن کے زریعے سینٹری ورکرز کی حاضری یقینی بنائی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ اب گاؤں چمکیں گے حکومت پنجاب کا انقلابی اقدام ہے پروگرام کے تحت دیہات کی سطح پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، نکاسی آب کے حوالے سے تمام مسائل کا حل ممکن ہورہا ہے، اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو سرٹیفکیٹس سے نوازا۔