سندھ سے ’سسٹم‘ ختم ہونا ضروری ہے، سعد رفیق کی بلاول پر جوابی تنقید

Published: 19-11-2023

Cinque Terre

 لاہور: سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے بلاول بھٹو کی تقریر اور الزامات پر ردعمل جاری کردیا۔سماجی رابطے کی سائٹ پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وزیراعظم کے منصب سے بڑھتا ہوا فاصلہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین کی ناراضی کی واحد وجہ ہے، بلاول بھٹو دل چھوٹا نہ کریں بلکہ ہمت کریں اور سندھ حکومت کی کارکردگی و انتخابی منشور پر انتخابات لڑیں۔خواجہ سعد رفیق نے سابق اراکین اور سیاست دانوں کی ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے بلاول کے بیان پر کہا کہ ’حکومت بنانے کیلیے منتخب نمائندوں یا اراکین کی بیساکھیوں کی ضرورت پڑتی ہے، یہی کام ماضی میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی بھی کرچکی ہے‘۔لیگی رہنما نے کہا کہ ’اگر موقع ملا تو سندھ کے شہروں کو لاہور اور فیصل آباد جیسا بنائیں گے، سندھ سے سسٹم کی نجات ضروری ہے۔