’ڈان3‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ پریانکا چوپڑا ایکشن میں نظر آئیں گی

Published: 19-11-2023

Cinque Terre

ممبئی: بالی وڈ فلمساز فرحان اختر اور رتیش سدھوائی کو ’ڈان3‘ میں خاتون کے مرکزی کردار کیلئے نام مل گیا اور نئی اطلاعات کے مطابق رنویر سنگھ کے ساتھ پریانکا چوپڑا ایکشن میں نظر آئیں گی۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق ڈان فرنچائز کی ٹیم نے پریانکا چوپڑا سے رابطہ کیا ہے اور انہیں نئی فلم میں کردار کی پیشکش کی جس پر اداکارہ نے مثبت جواب دیا ہے۔دوسری طرف یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ ہالی وڈ میں کامیاب فلمی پروجیکٹ کے بعد اداکارہ بالی وڈ میں واپسی کے لئے پر تول رہی ہیں اور انہیں ’ڈان3‘ کی آفر پسند آئی ہے۔پریانکا چوپڑا فلم میں اپنے پرانے کردار روما بھگت میں سامنے آئیں گی اور اداکارہ کے ساتھ ڈان ٹیم کی گفتگو ان کے حالیہ دورہ بھارت کے موقع پر ہوئی تھیں۔ذرائع کے مطابق فرحان اختر اور پریانکا کے درمیان گہرے پیشہ ورانہ تعلقات ہیں اور شاہ رخ خان کے پروجیکٹ سے نکلنے کے بعد اب ان کی واپسی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔فرحان اختر اور اداکارہ کے درمیان شوٹنگ کے شیڈول کے حوالے سے بات چیت جاری ہے اور اگر یہ معاملہ نمٹ گیا تو جلد پریانکا ایکشن میں نظر آئیں گی۔