غزہ میں متعدد اسرائیلی فوجی اپنے ہی ساتھی اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک

Published: 21-11-2023

Cinque Terre

تل ابیب: غزہ میں 27 اکتوبر کو اسرائیل کی برّی فوج زمینی کارروائیوں کے لیے داخل ہوئی تھیں اور اب تک 66 فوجی مارے گئے ہیں تاہم ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زیادہ تر اسرائیلی فوجی اپنے ہی ساتھی اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق غزہ میں حماس کے خلاف برّی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی اکثریت حماس کے بجائے اپنے ہی ساتھی اہلکاروں کی غلطی سے لگنے والی گولیوں سے ہلاک ہوئے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں برّی فوج کی کارروائیوں کا مسلسل جائزہ لے رہی ہیں جس میں اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں سے متعدد فوجیوں کی ہلاکت کا معاملہ بھی شامل ہیں۔ترجمان اسرائیلی فوج نے ٹائمز آف انڈیا کو مزید بتایا کہ ہم ان ہلاکت خیز حادثات اور جنگ میں کی گئیں دیگر غلطیوں سے سبق حاصل کر رہے ہیں اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے پالیسی کو نافذ کر رہے ہیں۔تاہم اسرائیلی فوج کے ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ 27 اکتوبر سے برّی فوج کی غزہ میں کارروائیوں کے دوران مارے جانے والے 66 فوجیوں میں کتنے اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔