نئی ایکشن فلم ’سنگھم اگین‘ سے اجے دیوگن کا دھماکے دار پوسٹر جاری

Published: 21-11-2023

Cinque Terre

 ممبئی: روہت شیٹی کی نئی ایکشن فلم ’سنگھم اگین‘ سے بالی وڈ اسٹار اجے دیوگن کا دھماکے دار پوسٹر جاری کردیا گیا۔ فلمساز نے پوسٹر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ شیر دہشت پھیلاتا ہے لیکن زخمی شیر تباہی لاتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے ’باجی راؤ سنگھم‘ کی واپسی کی نوید سنائی۔مداحوں کی جانب سے ایکشن اسٹار اداکار اجے دیوگن کے نئے پوسٹر کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور وہ جلد فلم کو بڑے پردے پر دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی بلاک بسٹر فرنچائز ’سنگھم‘ کی یہ پانچویں ایکشن فلم ہے جس میں مرکزی کردار اجے دیوگن ادا کررہے ہیں جبکہ اس میں اکشے کمار، رنویر سنگھ بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔’سنگھم اگین‘ کی ریلیز کیلئے 15 اگست 2024 کی تاریخ مقرر کی گئی ہے اور اس میں دیپیکا پڈوکون اور کرینہ کپور بھی شامل ہیں۔سنگھم سیریز کی تیسری فلم میں رنویر سنگھ نے ’سمبا‘ کے کردار میں انٹری دی تھی اور اب وہ پانچویں فلم میں بھی اہم کردار نبھا رہے ہیں۔