میاں اعجاز‘ غلام محی الدین‘ امتیاز کوثر کی وزیراعلیٰ محسن نقوی سے ملاقات

Published: 22-11-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی سربراہی میں گجرات کے مایہ ناز بزنس مینوں کی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے گوجرانوالہ میں ملاقات۔ اس موقع پر صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹریز، کمشنر گوجرانوالہ اور مختلف چیمبروں کے صدور بھی موجود تھے۔ گجرات سے صدر کڈنی سنٹر میاں محمد اعجاز، صدر رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن امتیازکوثر، میاں امان اللہ پاک فین، عابد فاروق این ایم فرنشرز،طارق بلال ملک سیکرٹری جمخانہ کلب، نبیل الیاس جی ایف سی فین، محمد عمر سہیل بھٹہ صدیق امپوریم، میاں غلام محی الدین خورشید فین شامل تھے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے میاں محمد اعجاز اور امتیاز کوثر سمیت تمام بزنس مینوں کافرداً فرداً تعارف کرایا اور کڈنی سنٹر گجرات، عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں رشیدہ شفیع ٹراما سنٹر، رشیدہ شفیع فلٹریشن پلانٹس اور دیگر رفاعی منصوبوں کے بارے میں انہیں مکمل بریفنگ دی جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ بہت جلد ان سے دوبارہ ملاقات کریں گے۔ میاں امان اللہ نے فین انڈسٹری کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ عابد فاروق نے فرنیچر انڈسٹری کے متعلقہ مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور امتیاز کوثر نے گجرات میں صاف پینے کے پانی کے منصوبے کے بارے میں بھی مکمل بریفنگ دی۔