نگراں حکومتیں تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم کیلیے یکساں مواقع فراہم کریں، الیکشن کمیشن

Published: 25-11-2023

Cinque Terre

  کراچی: الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ نگراں حکومتیں تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم کےلیےیکساں مواقع فراہم کریں۔ایک سیاسی جماعت کی جانب سے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ دیے جانے کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے  وزیراعظم اور چیف سیکریٹریز کو ہنگامی مراسلہ ارسال کیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایک سیاسی جماعت نےشکایت کی ہےکہ ان کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی جارہی اور وہ  ووٹر اور سپورٹرز کےساتھ انتخابی مہم نہیں چلا پارہی۔الیکشن کمیشن نے  کہا ہے کہ نگراں حکومتیں آئین کےتحت پابند ہیں کہ کسی تفریق کےبغیر سب کو یکساں مواقع فراہم کریں۔دریں اثنا الیکشن کمیشن کا خط چیف سیکرٹری کے ذریعے نگراں سندھ حکومت کو موصول ہوگیا۔