ممبئی ایئرپورٹ کو 48 گھنٹوں میں اُڑانے کی دھمکی؛1ملین ڈالر کا مطالبہ

Published: 25-11-2023

Cinque Terre

نئی دہلی: بھارت میں پولیس کو موصول ہونے والی ایک دھمکی میں ممبئی انٹرنیشنل ایئرپوٹ کو بم دھمکانے سے اُڑانے کی دھمکی دیتے ہوئے ایک ملین ڈالر بٹ کوائن کی شکل میں دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کو پولیس کو یہ دھمکی ای میل کے ذریعے موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ 48 گھنٹوں میں ایک ملین ڈالر بٹ کوائن کی شکل میں ٹرانسفر کیے جائیں ورنہ ممبئی انٹرنینشل ایئرپورٹ کو دھماکے سے اُڑا دوں گا۔ای میل میں کہا گا ہے کہ ایئرپورٹ کے دو ٹرمینلز میں بارودی مواد چھپا دیا گیا ہے اور مقررہ وقت میں ادائیگی نہ کی گئی تو دھماکے کردیے جائیں گے۔ 24 گھنٹے بعد حتمی الرٹ دوں گا۔پولیس نے ای میل پر دھمکی دینے کے الزام میں نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ ایئرپورٹ کی تلاشی بھی لی گئی اور سیکیورٹی کو سخت کردیا گیا ہے۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ سے کوئی بارودی مواد نہیں ملا تاہم ہوائی اڈے کی سخت نگرانی شروع کردی ہے۔ بھارتی خفیہ ادارے اور سائبر ٹیم اب تک ای میل بھیجنے والوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔