تھانہ صدر جلالپورجٹاں:3ملزمان گرفتار،ساڑے 3کلو سے زائد چرس اور 2عدد پسٹل 30بور برآمد

Published: 25-11-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:چوہدری نصیر افضل سے)گجرات تھانہ صدر جلالپورجٹاں پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن‘3ملزمان گرفتار،ساڑے 3کلو سے زائد چرس اور 2عدد پسٹل 30بور برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن جاری ہیں۔ڈی ایس پی عدنان احمد ملک کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپورجٹاں SI محمد انور نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔شفاعت سعید 2۔محمد ارسلان شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے ساڑے 3کلو سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔جبکہ ناجائر اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ہاشم رؤف کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضہ سے 2عدد پسٹل30بور برآمد کر لئے گئے۔ گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔