ایف آئی اے گجرات:انسانی سمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

Published: 26-11-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ایف آئی اے گجرات سرکل کی بڑی کارروائیاں ڈائریکٹر گجرانوالہ زون ساجد اکرم کی ہدایت پر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری۔انسانی سمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث 4 ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان میں نعیم الحق، مبشر حسین، منظور احمد اور رانا محمد قدیر  شامل۔ملزمان کو گوجرانولہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پائے گئے۔ملزمان نے شہریوں کو یونان، فرانس اور اٹلی ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے۔ملزمان نے مختلف شہریوں سے مجموعی طور پر 58 لاکھ 77 ہزار روپے سے زائد وصول کیے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔