Published: 26-11-2023
(رپورٹ شیخ شہباز علی سے) جہلم پولیس کا کم عمر اور تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلانیوالوں کے خلاف کریک ڈاون جاری، کل12 ملزمان گرفتار،الگ الگ مقدمات درج،سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے07 ملزمان معظم علی،ابوبکر،مدثر،محمد معاذ،حسنین،علی شاہ اور تنویر احمد کو گرفتار کر لیا،پنڈ دادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان محمد فرحان اور شیراز کو گرفتار کر لیا،دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان عاشر اور ذوہیب کو گرفتار کر لیا، جبکہ سول لائینز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم حسنین کو گرفتار کر لیا ملزمان کے موٹرسائیکلز قبضہ پولیس میں لے کر مقدمات درج کر لیئے گئے ہیں،والدین سے گزارش ہے کہ بغیر لائسنس، ہیلمٹ اور کاغذات کے کم عمر بچوں کو ہرگز ڈرائیونگ نہ کرنے دیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ تمام شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ،