Published: 28-11-2023
(رپورٹ شیخ شہباز علی سے) دینہ پولیس کی فوری کاروائی، پکار 15 پر فیک کال کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم محمد حمزہ نے 15 پر کال کی کہ اس کے کزن کو کسی نے گولیاں مار کر قتل کر دیا ہے ایس ایچ او دینہ نے موقع پر پہنچ کر پڑتال کی تو ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ملزم محمد حمزہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے سرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ