Published: 29-11-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر چنگ چی رکشہ کی مینوفیکچرنگ، رکشہ کی باڈی، پیٹر کو رکشہ میں تبدیل کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ایسی تمام ورکشاپ کو بند کردیا جائے گا،حکومت پنجاب نے رکشہ، چنگچی کی غیر قانونی طور پر میوفیکچرنگ پر پابندی عائد کررکھی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر، سیکٹریری آر ٹی صدام حسین، ڈی ایس پی ٹریفک محمد شاہد اس موقع پر موجود تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسران، پولیس ورکشاپس کو چیک کریں اور جہاں جہاں چنگچی رکشہ کی مینوفیکچرنگ یا موٹر سائیکلوں کو رکشہ میں تبدیل کیا جارہا ہے، ورکشاب مالکان، مکینک کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے، ورکشاپ کو سیل کردیا جائے۔