ثنا خان کے بیٹے طارق جمیل کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات

Published: 29-11-2023

Cinque Terre

مذہب کی خاطر بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے اپنے بیٹے طارق جمیل اور شوہر مفتی انس کے ہمراہ معروف اسلامی مبلغ مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی۔بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثنا خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک خوبصورت ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے طارق جمیل کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات کروا رہی ہیں۔ مولانا طارق جمیل ثنا خان کے بیٹے کو گود میں لیکر پیار کررہے ہیں۔ثنا خان نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’جونیئر طارق جمیل حضرت مولانا طارق جمیل صاحب سے ملاقات کررہے ہیں۔ مولانا کو دیکھ کر واقعی اللہ یاد آجاتا ہے، وہ اندر اور باہر سے خوبصورت انسان ہیں‘۔ثنا خان نے لکھا کہ ’مولانا طارق جمیل مجھ سمیت کئی لوگوں کی ہدایت کا ذریعہ بنے ہیں، اللہ انکو سلامت رکھے اور صحت عطا فرمائے۔ مولانا نے ہمیشہ مجھے بیٹی کہا اور اپنے حکمت بھرے الفاظ سے مجھے بہت زیادہ صبر دیا ہے‘۔ثنا خان نے مزید لکھا کہ ’لوگ آپ کو توڑنے کی کوشش کر سکتے ہیں اور آپ کو اپنے مکر کا نشانہ بنا سکتے ہیں لیکن ہمیں مضبوط ہونا پڑے گا اور یہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی طرف سے بھی ایک امتحان ہے‘۔واضح رہے کہ سابقہ بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان نے 20 نومبر 2020 کو بھارتی گجرات سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت مفتی انس سعید سے شادی کی تھی جس کے بعد وہ دونوں اکثر میڈیا کی شہہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔اس جوڑے کے ہاں رواں سال 5 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے طارق جمیل رکھا، اس حوالے سے ثنا خان کا کہنا تھا کہ نام کا شخصیت پر بہت اثر پڑتا ہے اور وہ اپنے بیٹے کیلئے ایک ایسا نام چاہتی تھیں جو دین داری اور دیانت داری کی علامت ہو۔