مخیر حضرات کے تعاون سے ماہ اکتوبر کے دوران کڈنی سینٹر گجرات میں 2754 ڈائیلسز کئے گئے ہیں‘ ڈی سی صفدر حسین ورک

Published: 30-11-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)چیئر مین بورڈ آف گورنرز/ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے ماہ اکتوبر کے دوران کڈنی سینٹر گجرات میں 2754 ڈائیلسز کئے گئے ہیں، مجموعی طور پر کڈنی سینٹر میں 1 لاکھ 51 ہزار 184 ڈائیلسز کئے جاچکے ہیں،کڈنی سنٹر میں جاری اجلاس میں پندرہ لاکھ روپے سے زائد کی خطیر رقم کے عطیات جمع ہوئے۔