گجرات پولیس تھانہ ککرالی: کم عمر بچے کے ساتھ بد فعلی کرنیوالا درندہ گرفتار

Published: 30-11-2023

Cinque Terre

(رپورٹ ارسلان خان سے)گجرات پولیس تھانہ ککرالی نے کم عمر بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والا درندہ گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ککرالی پولیس کو اطلاع دی گئی کہ موضع چڑیاولہ میں کم عمر بچے کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ ککرالی محمد اسلم پولیس ٹیم کے ہمراہ فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔ پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں نامزد ملزم کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی۔ جنہوں نے چند دن کے اندر نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم راشد علی ولد میاں خاں سکنہ چڑیاولہ ویلڈنگ کا کام کرتا ہے۔گرفتار ملزم سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے