Published: 01-12-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ضلعی انتظامیہ گجرات کی جانب سے ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک اور ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی(گجرات کیمپس) ڈائریکٹر کی جانب سے اداروں کے مابین ایم او یو پر دستحط کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایم او یو پر ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک، ڈاکٹر عامر نبی رانا نے دستخط کئے، ایم او یو کے مطابق ایریڈ اگریکلچر یونیورسٹی (گجرات کیمپس)میں ریونیو کے ملازمین کے بچوں کو فیس میں 40 فی صد رعائت دی جائے گی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ایریڈ اگریکلچر یونیورسٹی گجرات کیمپس کی انتظامیہ کی کاوش کو زبردست سراہا ہے اور کہا کہ ضلع انتظامیہ گجرات اپنے شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔