تھانہ کڑیانوالہ: راہزنی کی بڑی واردات چند دنوں کے اندر ٹریس، مرکزی ملزم مال مسروقہ سمیت گرفتار

Published: 01-12-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)تھانہ کڑیانوالہ پولیس کا کامیاب آپریشن راہزنی کی بڑی واردات چند دنوں کے اندر ٹریس، مرکزی ملزم مال مسروقہ سمیت گرفتار جبکہ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی بین الاضلاعی(ماجو) گینگ بھی گرفتار  ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے برآمد شدہ کاراورموٹر سائیکلوں کی چابیاں اصل مالکان کے حوالے کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کڑیانوالہ پولیس کو پکار 15پر اطلاع دی گئی کہ جلالپور صوبتیاں کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے سیالکوٹ کے رہائشی تاجر اور اسکے ہمراہی سے اسلحہ کے زور پر کار، نقدی، لیپ ٹاپ اور موبائل فون وغیرہ چھین لئے اور دونوں کے ہاتھ پاؤں باندھ کر فرار ہوگئے ہیں۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ SIمحمد عتیق کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے موقع واردات پرپہنچ کر تاجر اور اس کے ہمراہی کو ریسکیو کیا۔ ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے ملزمان کا تعاقب کرنے کے لئے ڈی ایس پی صدر سرکل عدنان احمد ملک کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ اور دیگرافسران و جوانوں پرمشتمل 2مختلف پولیس ٹیمیں تشکیل دی۔ جنہوں نے انتہائی جانفشانی اور دلیری سے ملزمان کا تعاقب کر کے چند دنوں کے اندر آزاد کشمیر کی باؤنڈری کے قریب مرکزی ملز م عدنان مشتاق ولد مشتاق احمد سکنہ ملکوال ضلع منڈی بہاؤ الدین کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے مسروقہ کارمالیتی 60لاکھ روپے اور واردات میں استعمال ہونے والی کار اور پسٹل30پور برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔ جبکہ ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے تھانہ کڑیانوالہ کے گرد و نواح کے دیہات سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کی روک تھام اور وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی صدر سرکل عدنان احمد ملک کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ کڑیانوالہ SI محمد عتیق کی سربراہی میں پولیس کو خصوصی ٹاسک دے رکھا تھا۔ پولیس ٹیم نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے انتہائی محنت اور جانفشانی سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی بین الاضلاعی گینگ کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ ماجد عرف ماجو ولد صادق 2۔ زاہد عباس ولد انورشامل ہیں۔ ملزما ن کے قبضہ سے 10لاکھ 15ہزار روپے مالیت کے 7موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے۔ دوران انٹیروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا کہ مختلف جگہوں پر کھڑی موٹر سائیکلوں کو مخصوص چابی سے لاک کھول کر فرار ہوجاتے تھے۔ گینگ کے سرغنہ ماجد عرف ماجو نے قبل ازیں ضلع گجرات سمیت مختلف اضلاع میں موٹر سائیکل چوری، راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے۔ڈ ی پی او گجرات سید اسد مظفر نے برآمد شدہ کار اور موٹر سائیکلوں کی چابیاں اصل مالکان کے حوالے کر دیں۔جس پر شہریوں کی جانب سے ڈی پی او گجرات اور تھانہ کڑیانوالہ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔