Published: 03-12-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کھاریاں ڈنگہ روڈ، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار گرلز چیلایانوالہ کا دورہ کیا، وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک، ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین شاہد عمران مارتھ، ڈی پی او منڈی بہاوالدین رضا صفدر کاظمی سمیت دیگر متعلقہ افسران ان کے ہمراہ تھے۔کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے جاری منصوبوں پر کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیا، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ کھاریاں تا ڈنگہ روڈ 29 کلومیٹر طویل روڈ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، منصوبے پر 2922 ملین روپے لاگت آئے گی، منصوبے پر کام کی رفتار تیز کیا جائے، روڈ، میڈیز کام جلد مکمل کرلیا جائے گا، سرائے عالمگیر تا منڈی بہاوالدین روڈ 46 کلومیٹر طویل ہے اور منصوبے پر 6 ارب روپے سے زائد لاگت آئی ہے، سرائے عالمگیر منڈی بہاوالدین روڈ بھی تکمیل کے اخری مراحل میں ہے، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے، تمام منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے، منظور شدہ ڈیزائن اور سکوپ کے مطابق منصوبے مکمل کئے جائیں، منصوبوں میں استعمال ہونے والے میٹیریل کی باقاعدہ ٹیسٹنگ کروائی جائے، جہاں فنڈز درکار ہیں وہاں مزید فنڈز ڈیمانڈ کی جائے، بعدازاں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے چیلایانوالہ میں زیر تعمیر گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار گرلز کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری کام کا جائزہ لیا، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ کالج کی بلڈنگ مکمل کرلی گئی ہے، فنشنگ کاکام جاری ہے، جلد منصوبے کو فنکشنل کردیا جائے، منصوبے کی تکمیل پر 190 ملین روپے لاگت آئے گی، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے ہدایت کی کہ منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے، رفتار میں اضافے کیا جائے اور تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔