کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی کی پی ایم ایس بیچ 12کے افسران سے ملاقات

Published: 03-12-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے پی ایم ایس بیچ 12کے پرمویشنل افسران سے ملاقات کی اور سول سروسز بارے ضروری ہدایات دیں، گجرات ڈی سی کمپلیکس میں کمشنر گجرانوالہ نوید حیدرشیرازی سے ملاقات کے موقع پر پی ایم ایس افسران میں سعد شعیب، آفاق چوہدری، شافع اعجاز، ثنا ارشد، سائمہ یعقوب، ڈاکٹر حنا صدیق سے ملاقات کی۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے ٹریننگ پر آئے افسران کو ڈویژنل و ضلع انتظامیہ کے روز مرہ امور، انتظامی افسران کے فرائض اور دیگر متعلقہ امور بارے اگاہ کیا۔ انکو دلجوئی اور لگن سے عوامی خدمت کرنے کی ہدایات دیں۔