گجرات:اے ایس آئی فقر حسین شہید کا ختم قل انکے آبائی گاؤں میں ادا کر دیا گیا‘ پولیس کے اعلیٰ افسران کی بھرپور شرکت

Published: 04-12-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات اے ایس آئی فقر حسین شہید کا ختم قل شریف ان کے آبائی گاؤں میں ادا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ے ایس آئی فقر حسین شہید کا ختم قل شریف ان کے آبائی گاؤں میں ادا کر دیا گیا۔ ختم قل میں ڈی ایس پی لالہ موسیٰ چوہدری محمد اکرم ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ انسپکٹر لیاقت حسین اور دیگر پولیس افسران و جوانوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور فاتخہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی لالہ موسیٰ چوہدری محمد اکرم نے شہید اے ایس آئی فقر حسین سمیت تمام عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے ان بہادر جوانوں نے فرائض کی ادائیگی کے دوران دہشت گردوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ہے۔ شہداء نے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرکے اس بات کا عملی ثبو ت دیا ہے کہ عوام کے عزت و آبرو اور جان و مال کا تحفظ کرتے ہوئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہون نے مزید کہا کہ شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور اپنی محکمانہ ذمہ داریوں کو پوری دیانتداری و جانفشانی اور بہادری سے انجام دیں گے۔اس موقع پر ڈی ایس پی چوہدری محمد اکرم نے محکمہ پولیس کی طرف سے شہید اے ایس آئی فقر حسین کے بچوں کی مالی امداد بھی کی۔انہوں نے شہید کے ورثاء کو یقین دلایا کہ گجرات پولیس ہر مشکل گھڑی میں انکے ساتھ کھڑی ہے۔