عمران خان کے راز کھولے تو منہ نہیں چھپا سکیں گے، عون چوہدری

Published: 04-12-2023

Cinque Terre

 اسلام آباد: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر عون چوہدری نے عمران خان کے بشریٰ بی بی کا چہرہ نہ دیکھنے کے دعوے کو صدی کا سب سے بڑا جھوٹ قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ میں نے بشریٰ بی بی کا چہرہ نکاح کے بعد دیکھا، قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اس سے پہلے کبھی چہرہ نہیں دیکھا۔اس پر عون چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا بشری بی بی کو نکاح سے پہلے نہ دیکھنے کادعویٰ اس صدی کا سب سےبڑا جھوٹ ہے ،  قوم کے لیڈر کا خود بولنے والا جھوٹ بولے تو میرا فرض ہے کہ سچ سامنے لاؤں،  سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے پول کھولے تو انہیں شرم سے  سرچھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما نے کہا کہ  سابق چیئرمین پی ٹی آئی بشری بی بی  سے نکا ح سے پہلے درجنوں بارے ملے اور دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھا بھی تھا،  بشری بی بی قران پرحلف دیدیں کہ انہوں نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کونکاح سے پہلے چہرہ نہیں دکھایا،   میں خود سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو ملاقات کے لئے لیکر جاتا رہا، سابق چیئرمین جھوٹ میں کتنا  گریں گے کہ جھوٹا قران اٹھانے تک پہنچ گئے۔عون چوہدری نے کہا کہ سابق تعلق کا لحاظ رکھ رہا ہوں ورنہ ایسے راز کھولوں کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا گند دنیا کے سامنےآجائے،  سابق چیئرمین بشری بی بی کو ایک بار نہیں کئی بار  نکاح سے پہلے ملے، گھنٹوں ملاقات کرتے رہے، سابق چیئرمین کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے اللہ کاشکر ہے کہ انکو وقت پر ہی چھوڑ دیا۔اُن کا کہنا تھا کہ   نئے چیئرمین پی ٹی آئی کے لئے بیرسٹر گوہر علی کی نامزدگی بھی انکے اندر کے خوف کی عکاس ہے،  سابق چیئرمین پی ٹی آئی پارٹی کے کسی اہل شخص کو پارٹی میں مقام دینا ہی نہیں چاہتے،  ملک میں شر پھیلانے اوراداروں سے تصاد م کرنے والے کے خلاف آواز بلندکرنا ملک سے وفا کے مترادف ہے۔