Published: 05-12-2023
(رپورٹ چوہدری جمشید اختر)گجرات کھاریاں سرکل پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی!چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث ملزم سمیت موہری شریف میں ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے والے چار ملزمان بھی گرفتارتفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفرنے تھانہ ککرالی کے علاقہ میں گھروں اور ڈیروں سے قیمتی سامان چوری کرنے والے ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ڈی ایس پی کھاریاں سرکل ملک عرفان صفدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ککرالی محمد اسلم اور دیگر پولیس ملازمان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ جنہوں نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کا ر لاتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم بشارت حسین ولد خادم حسین کو گرفتار کر لیا۔ دوران انٹیروگیشن ملزم نے 2وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ملزم کے قبضہ سے 7لاکھ روپے نقدی، 5تولہ سونا مالیتی 10لاکھ روپے، موٹر ٹوکہ مشین مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے اور دیگر قیمتی سامان برآمد کر لیا۔ ملزم کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔جبکہ ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں SI بلال نعیم نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موہری شریف میں ہوائی فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ خرم شہزاد 2۔ عبداللہ ریاض الحق 3۔ ابراہیم 4۔ اسد شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے رائفل 222بور اور پسٹل30بور برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔