ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت صاف گجرات کمیٹی کا منعقد ہوا

Published: 07-12-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت صاف گجرات کمیٹی کا منعقد ہوا، اجلاس میں صاف گجرات کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد اور پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، صدر پریس کلب گجرات بشارت حسین لودھی، جنرل سیکرٹری راجہ ریاض راسخ، اختر حسین جوڑا اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بتایا ہے کہ گجرات صاف کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں گجرات کی تاجر کمیونٹی کے تعاون سے جناح چوک، فوارہ چوک، عنائیت پارک کی تزئین و آرائش مکمل کرلی گئی ہے، جناح چوک میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا مانومنٹ نصب کیا گیا ہے، اگلے ہفتے جناح چوک، فوارا چوک اور عنائیت پارک کا افتتاح کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ شہر کو خوبصورت اور صاف رکھنے کے لئے ضلع انتظامیہ گجرات اور صاف گجرات کمیٹی کی طرف شہریوں کی آگاہی کے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے گی، ضلع انتظامیہ کے افسران اور صاف گجرات کمیٹی کے ممبران شہر کے مختلف بازاروں میں جاکر آگاہی مہم کی قیادت کریں گے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ صاف گجرات کمیٹی کے تعاون سے شہر کی صفائی اور بیوٹفیکشن کا جامع پلان تشکیل دیا گیا جس پر عملدرآمد جاری ہے، کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے کمیٹی کا باقاعدہ اجلاس منعقد کیا جارہا ہے، شہر کی خوبصورتی اور صفائی کے بہترین انتظامات اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔