منشیات فروش مجرم محمد شہزاد نواز پر جرم ثابت ہو گیا‘ 9سال قید‘ ایک لاکھ روپے جرمانہ

Published: 07-12-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔شیخ شہباز علی سے)جہلم پولیس کی موثر تفتیش پر معزز عدالت کا بڑا فیصلہ معزز عدالت کے جج چوہدری فیاض الحسن ASJ نے منشیات  کے مقدمہ نمبر 220/23 بجرم 9i3C/CNSA تھانہ سٹی کا فیصلہ سنا دیا مجرم محمد شہراز نواز نے منشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا جس پر معزز عدالت نے مجرم شہراز نواز کو 09سال قید محض اور 01لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا مجرم کو مارچ 2023میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا  جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے آپریشن جاری رہے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی انوسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔