’ڈنکی‘ ریلیز کے پہلے دن شاہ رخ کے ڈیڑھ لاکھ مداح فلم دیکھ کر ریکارڈ بنائیں گے

Published: 08-12-2023

Cinque Terre

ممبئی: شاہ رخ خان کی نئی فلم ’ڈنکی‘ کی ریلیز کے پہلے دن اداکار کے ڈیڑھ لاکھ مداح انڈیا میں فلم کو دیکھ کر ریکارڈ بنائیں گے۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اداکار کے فین کلب ’ایس آر کے یونیورس‘ نے اس حوالے سے رجسٹریشن شروع کردی ہے اور پہلے دن فین کلب کی طرف سے پوری دنیا میں ایک ہزار شو منعقد کیے جائیں گے۔’ڈنکی‘ محبت اور دوستی کی ایک ایسی کہانی ہے جسے جذباتی کہانی اور کامیڈی مناظر کے ساتھ لوگوں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنوں، بومن ایرانی، وکی کوشل، وکرم کوچھر اور انیل گروور جسے بہترین اداکار موجود ہیں۔فلم ایک کامیڈی ڈراما ہے جس میں غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے لوگوں کے مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے اور اسے 21 دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کیا جائے گا۔