پولیس تھانہ رحمانیہ:ڈکیتی، رابری‘ موٹر سائیکل‘رکشہ چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی توصیف گینگ اور 2رکنی مجو گینگ گرفتار

Published: 08-12-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس تھانہ رحمانیہ نے ڈکیتی، رابری، موٹر سائیکل,رکشہ چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی توصیف گینگ اور 2رکنی مجو گینگ کو گرفتار کر لیا۔8لاکھ پچاس ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ،موٹر سائیکل,رکشہ,موبا?ل فون سپئیر پارٹس وغیرہ نقدی  اور اسلحہ برآمد  تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسدمظفر  نے لالہ موسیٰ کے علاقہ میں ڈکیتی، رابری، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی محمد اکرم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ ذولفقاراحمد si اور دیگر ملازمین کو خصوصی ٹاسک دے رکھا تھا۔ جنہوں نے شب و روز محنت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث 3رکنی اور 2رکنی دو گینگ ٹریس کرکے خصوصی آپریشن کے ذریعے ملزمان کو مختلف علاقوں سے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1سبط الحسن 2 توصیف حیدر سکنائے گولیکی3 عبدالرحمن سکنہ کالرہ پنواں 4 علی عبداللہ 5 مظہر اقبال سکنائے اسلام نگرشامل ہیں۔ جن سے مجموعی طور پر 8لاکھ پچاس ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ اور نقدی 10ہزار روپے اور پسٹل 30بور برآمد ہوا۔ جس میں موٹر سائیکل,رکشہ, سپئیر پارٹس, موبا?ل فون اور نقدی وغیرہ شامل ہے۔ملزمان نے دوران تفتیش 13 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔