Published: 08-12-2023
(رپورٹ:۔ شیخ شہباز علی سے) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب کے ویژن کے مطابق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جواد انور کی زیر نگرانی انچارج ایجوکیشن ونگ عاصم گل اے ایس آئی نے سموگ اور فضائی آلودگی کے متعلق ڈرائیور حضرات کو بریف کیا اور آگاہی فراہم کی کہ گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں نہ صرف ماحول کو آلودہ کرتا ہے بلکہ انسانی صحت پر بھی مضر اثرات کا سبب بنتا ہے۔سموگ اور فضائی آلودگی کی روک تھام کے لیے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی بروقت مرمت کروائیں مزید بریف کیا کے ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی صورت میں گاڑی ہرگز نہ چلائیں پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے لیے لائسنس کا پی ایس وی ہونا انتہائی لازمی ہے لائسنس کا عمل انتہائی آسان ہو چکا ہے ضلع گجرات اور ضلع چکوال اور دیگر شہروں کی تمام لائسنسنگ برانچز میں 24 گھنٹے ہفتے کے ساتوں دن کام ہو رہا ہے اور لوگوں کو سہولیات دی جا رہی ہیں لہذا لاسنس نہ ہونے کی صورت میں ڈرائیور ہرگز نہ کریں