Published: 20-12-2023
کراچی: پاکستان کے حذیفہ ابراہیم یو ایس اوپن انڈر 19 اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکا کے شہر فلاڈیلفیا میں جاری چیمپین شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے حذیفہ ابراہیم نے ایکوا ڈور کے جیوئیر ایمیلو رومو لوپز کو باآسانی 0-3 سے شکست دی۔ٹائٹل کے لیے حذیفہ ابراہیم کا مقابلہ ٹاپ سیڈ بھارتی نژاد امریکی کھلاڑی رشی سری واستاوا سے ہوگا۔ کوارٹر فائنل میں حذیفہ نے ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ کولمبیا کے جیوان اریساری کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے قابو کیا تھا۔