ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا کرسمس کے موقع پر ضرورت مند عیسائی فیملیز میں چیک تقسیم

Published: 22-12-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کرسمس کے موقع پر ضروت مند عیسائی فیملیز میں چیک تقسیم کئے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں ہم سب ان کے ساتھ ہیں، مسیحی خاندانوں کو خوشی کے موقع پر تنہا نہیں چھورا جائے گا، ضلع انتظامیہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائی گی، ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے کہا کہ ضلع انتظامیہ مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر تقریبات کے انعقاد کے سلسلہ میں فول پروف سیکورٹی، صفائی سمیت تمام اقدامات یقینی بنائی گی، ضلع انتظامیہ کے افسران، ممبران کور و امن کمیٹی مسیحی برادری کی تقریبات میں شرکت کریں اور مل کر مسیحی برادری کی خوشیوں کو منایا جائے۔