Published: 22-12-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ضلع گجرات میں قومی و صوبائی حلقوں کے عام انتخابات 2024کے لئے تمام ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران سے ان کے فرائض اور ذمہ داریوں کا حلف لے لیا‘ 12 ریٹرننگ آفیسرز اور 24 اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کئے گئے ہیں، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بتایا کہ امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جاری کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 22دسمبر 2023 ہے۔