چیف ایڈیٹر چوہدری نصیر افضل کی زیر صدارت مرکزی آفس گجرات میں پولیس رپورٹ ایچ ڈی اینڈ بے نقاب نیوز لالہ موسیٰ ٹیم کیساتھ خصوصی میٹنگ

Published: 24-12-2023

Cinque Terre

(رانا مہتاب اسلم سے) چیف ایڈیٹر پولیس رپورٹ نیوز چینل ایچ ڈی چوہدری نصیر افضل نے آج اپنے مرکزی آفس گجرات میں کارکردگی کے حوالہ سے لالہ موسی کی ٹیم کے ساتھ میٹنگ کی تفصیلات کے مطابق چیف ایڈیٹر پولیس رپورٹ نیوز چینل ایچ ڈی چوہدری نصیر افضل، مینجنگ ایڈیٹر عرفان بٹ، انچارج نمائندگان سلیمان علی بٹ کہ ہمراہ لالہ موسی پولیس رپورٹ نیوز چینل ایچ ڈی کی ٹیم کے ساتھ میٹنگ کی جس میں بیورو چیف پولیس رپورٹ نیوز چینل، رانا مہتاب اسلم، ڈپٹی بیورو چیف ارسلان خاں، تحصیل کرائم رپورٹر جمشید اختر چوہدری،انچارج لیڈیز ونگ میڈم کنول نذیر، کرائم رپورٹر شیخ شہباز علی نمائندہ خصوصی مرزا ظفر اقبال، سٹی رپورٹر سیف علی، بزنس رپورٹر مرزا شعیب علی نے شرکت کی میٹنگ کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا میٹنگ میں چیف ایڈیٹر پولیس رپورٹ نیوز چینل ایچ ڈی چوہدری نصیر افضل نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تمام نمائندگان سے فرداً فرداً کارکردگی کا جائزہ اور معلومات حاصل کی اور مزید کہا کہ صحافت ایک پیغمبرانہ شعبہ ہے صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتا ہے اپنے ارد گرد کے مسائل کو اجاگر کریں اور انہیں حل کروانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں پولیس رپورٹ نیوز چینل کی ٹیم نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ کیا ہے پولیس رپورٹ نیوز چینل کے کسی بھی نمائندے کے ساتھ کسی بھی قسم کی بدمعاشی غنڈا گردی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،آخر میں تمام نمائندگان نے چیف ایڈیٹر پولیس رپورٹ نیوز چینل ایچ ڈی چوہدری نصیر افضل کا شکریہ ادا کیا اور مزید چینل کی بہتری کے لیے بہترین صحافتی خدمات سر انجام دینے کا وعدہ کیا