بھارت؛ پارٹنر نے جس کیلیے جنس تبدیل کروائی اسی طالبہ کو زندہ جلا دیا

Published: 26-12-2023

Cinque Terre

چنئی: بھارت میں ایک طالبہ کو اس کے ہم جماعت پارٹنر نے زنجیروں سے باندھا، بلیڈ سے کاٹا اور پھر زندہ جلادیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق تمل ناڈو میں 24 سالہ سافٹ انجینیئر نندنی کو 26 سالہ وتریمان نے سال گرہ کے سرپرائز کے بہانے آنکھوں میں پٹی باندھ کر زنجیروں میں جکڑا تھا اور پھر آگ لگا دی۔وتریمارن نے نندنی سے شادی کے لیے اپنی جنس بھی تبدیل کروائی تھی اور اپنا نام پانڈی مہیشوری رکھا تھا۔ دونوں تھوریپکم میں ایک نجی آئی ٹی فرم میں ایک ساتھ کام کرتے تھے۔اب تک قتل کی اس ہولناک وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ لاش کی پوسٹ مارٹم سے جنسی زیادتی کا پتا نہیں چل سکا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر وتریمارن نے نندنی کو کسی اور میں دل چسپی لینے پر انتقاماً قتل کیا تھا۔