Published: 29-12-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات۔ تھانہ شاہین پولیس کی بڑی کاروائی‘قتل کے جرم میں ملوث روپوش 2خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار آلہ قتل رائفل کلاشنکوف اور پسٹل 30 برآمد تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید اسد مظفرکی زیر قیادت پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ڈی ایس پی سٹی سرکل اسد اسحاق کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ شاہینSIحسن زبیر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے جرم میں ملوث 2خطرناک مجرم اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ محسن ولایت 2۔ محمد رزاق شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان تھانہ شاہین پولیس کو قتل کے مقدمہ نمبر345/23میں مطلوب تھے۔ جو واردات کے بعد روپوش ہوگئے تھے۔ جن کو تھانہ شاہین پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔دوران انٹیروگیشن ملزمان کے قبضہ آلہ قتل رائفل کلاشنکوف اور پسٹل 30بور برآمد کر لیاگیا۔ گرفتار ملزمان کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔