گجرات میں انتخابی مہم کے آغاز پر ہی صوبائی اسمبلی کے تحریک لبیک کے امیدوار ملک ثاقب نواز قتل

Published: 29-12-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔مرزا ظفر اقبال)گجرات میں انتخابی مہم کے آغاز پر ہی صوبائی اسمبلی کے امیدوار کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا واقعہ نواحی گاؤں جلالپور صوبتیاں میں پیش آیا جہاں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 29 کے امیدوار ملک ثاقب نواز کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا مقتول تحریک لبیک کی جانب سے الیکشن میں حصہ لے رہا تھا جسکی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا تھانہ کڑیانوالہ نے مقتول کے والد محمد نواز کی مدعیت میں 7 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے نعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی مقتول ملک ثاقب کا ملزمان کیساتھ  علاقہ میں زمینی تنازعہ چل رہا تھا دوسری جانب ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے دعویٰ کیا ہے کہ مقدمہ میں 2 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔