نوابزادہ خاندان کے قریبی ساتھی چوہدری طارق محمود آف سرہالی کی مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری محمد جاوید ہنج سے انکے ڈیرہ پر خصوصی ملاقات

Published: 31-12-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔مرزا سیف علی سے) نوابزادہ خاندان کے قریبی ساتھی چوہدری طارق محمود آف سرہالی کی مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری محمد جاوید ہنج سے انکے ڈیرہ پر خصوصی ملاقات سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اس موقع پر چوہدری محمد جاوید ہنج نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سنگ دھڑہ نوابزادہ خاندان ہے انشاء اللہ انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہم نوابزادہ خاندان کا الیکشن اپنا الیکشن سمجھ کر لڑیں گے میرا جینا مرنا نوابزادہ خاندان کے ساتھ ہے ہم نوابزادہ خاندان کے تمام ساتھی متحد ہیں اور بھرپور الیکشن لڑ رہے ہیں چوہدری طارق محمود ہمارے بھائیوں جیسے ہیں ہم سب مل کر نوابزادہ خاندان کی کامیابی کے لیے دن رات کوشاں ہیں ہمارے لیڈر نوابزادہ غضنفر علی گل ہیں کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ہمارا نوابزادہ خاندان سے اٹوٹ انگ رشتہ ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا انشاء اللہ نوابزادہ خاندان اس بار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرئے گا مسلم لیگ ن کا ہر ساتھی ہمارے لئے قابل احترام ہے یوسی بارو کی عوام کے لیے نوابزادہ خاندان کی خدمات مثالی ہیں انشاء اللہ انکے شانہ بشانہ رہیں گے اس موقع پر کارکنوں ورکروں کی کثیر تعداد موجود تھی