پنڈی بھٹیاں صدر تھانہ پولیس: منشیات فروش و اسلحہ سمگلر گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات و اسلحہ برآمد

Published: 31-12-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:سلیمان علی بٹ سے) پنڈی بھٹیاں صدر تھانہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیوں کا سلسلہ جاری، 7  منشیات فروش و اسلحہ سمگلر گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات و اسلحہ برآمد۔ ڈی پی او حافظ آباد فیصل گلزار کی ہدایت پر پنڈی بھٹیاں صدر تھانہ پولیس کے ایس ایچ او الطاف گوہر  نے موت کے سوداگر منشیات فروشوں و اسلحہ سمگلرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی حافظ اباد کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں الطاف گوہر اور انچارج کرائم انویسٹی گیشن شجاع بیگ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہیومن انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ضلع میں منشیات فروشی کے نیٹ ورک کو بریک کرتے ہوئے مکروہ دھندے میں ملوث بدنام زمانہ منشیات فروس و اسلحہ سمگلرز کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 3 من 31 کلو 290 گرام چرس برآمد کرلی ہے۔ ملزمان منشیات و اسلحہ تھانہ کسی سے کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔ جن کو گرفتار کر کے ضلع میں منشیات کی سپلائی کی ایک اور چین کو بریک کر دیا گیا ہے۔